Weather (state,county)

Media-Solutin.jpg

Breaking News

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اداروں میں تقرریوں ، تبادلوں اور ترقیوں،حکومت یا منتخب نمائندوں کی جانب سے نئے منصوبوں کا اعلان کرنے پر پابندی عائد کردی


الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان کے تمام سرکاری اداروں میں تقرریوں ، تبادلوں اور ترقیوں،حکومت یا منتخب نمائندوں کی جانب سے نئے منصوبوں کا اعلان کرنے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ لوکل گورنمنٹ کے فنڈزمنجمد کردیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمشنر عابد رضا کے دستخطوں سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے عام انتخابات کے صاف ‘ شفاف اور آزادانہ انعقاد کے لئے اقدامات اٹھاتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں جس کے تحت عام انتخابات کے انعقاد تک ایف پی ایس سی اور 15 مئی 2020 ء تک ہونے والے ٹیسٹ اور انٹر ویوز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے مفاد عامہ میں کوئی بھرتی کرنی ہو تو چیف الیکشن کمشنر کی رضا مندی ضروری ہو گی بیان کے مطابق اس نو ٹی فیکیشن کے اجراء کے بعدعام انتخابات کے انعقاد تک 15مئی 2020کے بعد جاری شدہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر پابندی لگادی گئی ہے 
عام انتخابات کے انعقاد تک کوئی منتخب نمائندہ یا حکومت کے عہدیدار کسی نئی سکیم کا اعلان یا افتتاح نہیں کرسکیں گے، نئی حکومت بننے تک کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع کرنے یا کمیونٹی بیسڈ اقدامات لینے پر پابندی ہوگی ،انتخابات کے انعقاد اور نئی حکومت کے قیام تک لوکل گورنمنٹ کے اداروں کے فنڈزمنجمد رہیں گے،فنانس ڈیپارٹمنٹ میں نئی کریئیشن (اسامیوں کی تخلیق)کے کیس جمع نہیں ہوں گے نہ ہی جی بی فنانس ڈیپار ٹمنٹ اورایس اینڈ جی اے ڈی ڈیپارٹمنٹ اپ گریڈیشن،ری ڈی سگنیشن کے کیس پر عملدرآمد کریں گے، انتخابات کے انعقاد تک کوئی بھی پروموشن بورڈ نہیں بیٹھے گا نئی گاڑیوںکی خریداری پر پابندی عائد ہوگی ،مر مت و بحالی کے کاموں کے لئے اضافی رقم کا اجراء نہیں کیا جائے گا،نو ٹی فیکیشن کے اجراء سے انتخابات کے انعقاد تک نئی پالیسی ‘ قوانین ‘ رولز اینڈ ریگولیشن وغیرہ نہیں بنائے جا سکتے،ا س کے علاوہ صوبائی حکومت کو صوبائی زکوٰ ة کونسل اور ضلعی زکوٰة کمیٹیوں میں نئے ارکان کی نامزدگی سے بھی روک دیا گیا ہے مستحق افراد میں زکوٰة ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔ تمام ترقیاتی فنڈز جو سکیم کے تحت مختص کئے ہیں جاری رہیں گے ان کا خرچ پلاننگ مینئو اور پیپرا رولز کے تحت بغیر کسی تبدیلی کا ہوگا ۔

A NETWORK OF GILGIT BALTISTAN

No comments