معروف پاکستانی ماڈل کی فحش تصاویر لیک ہوگئیں


لاہور (ویب ڈیسک) چند روز قبل اداکارہ رابی پیر زادہ کی نجی ویڈیو ز سامنے آئی تھیں جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کر لی اب ایک اور اداکارہ  و ماڈل سمارا چوہدری کی ویڈیوز لیک اور انٹرنیٹ پر  وائرل ہو گئی ہیں۔
عرب خبر رساں ادارے ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق اس ماڈل کا نام سمارا چودھری ہے، سمارا کی متعدد ذاتی نوعیت کی اور قابل اعتراض ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔ ماڈل متعدد ٹیلی ویژن اشتہارات اور ماڈلنگ کے پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں تاہم  سمارا چودھری کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
ایک بین الاقوامی نیوزویب سائٹ کے مطابق  تواتر سے ہونیوالے ایسے واقعات کے پیچھے لاہور میں سرگرم ایک گروہ ملوث ہے جو کہ سیلیبریٹیز کے موبائل فون ہیک کرکے انکی ذاتی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن وائرل کرتا ہے جبکہ مبینہ طور پر ویڈیوز فحش مواد دکھانے والی ویب سائٹس کو بھی فروخت کی جاتی ہیں تاہم اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ۔ 
یاد رہے کہ پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ   نے اپنی ویڈیوز کے  حوالے سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کے لیے درخواست بھی دی جس میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز کس نے اپ لوڈ کی ہیں۔
GB NEWS ONE A NETWORK OF GILGIT BALTISTAN

Post a Comment

0 Comments