Search This Blog

ویب سائٹ برائے فروخت ہے

ویب سائٹ برائے فروخت ہے
ملین ویزیٹرز اور تمام سوشل میڈیا پروفائل اور پیچ کے ساتھ

GB

GB

Shigar

Shigar

Churkah

Churkah

ہنزہ میں غیر ملکی سیاح خاتون ہلاک

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں حکام کا کہنا ہے کہ ہنزہ میں ایک غیر ملکی خاتون سیاح ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی ہیں۔

ان کی لاش قریبی ہیلتھ سنٹر منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون کی موت بظاہر ہوٹل کے کمرے میں گیس بھر جانے سے ہوئی ہے، تاہم پولیس اس سلسلے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ایس ایچ او عابد نے بتایا کہ یہ واقعہ ہنزہ کے قصبے گلمت میں پیش آیا۔ ان کے مطابق پولیس ہر زاویے سے چھان بین کر رہی ہے، تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آ سکیں گے۔
پولیسں کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کا نام منیرہ بانو ہے، اور ان کا تعلق سنگاپور سے ہے۔ وہ اپنے شوہر اور دو بچوں سمیت سیاحوں کے ایک گروپ کے ساتھ ہنزہ آئی تھیں۔
صبح جب یہ خاندان کمرے سے باہر نہیں نکلا تو ان کے ساتھیوں نے دروازے پر دستک دی۔ جب دروازہ نہ کھلا تو انتظامیہ کو مطلع کیا گیا جنھوں نے ماسٹر کی سے دروازہ کھولا تو سب بےہوش پائے گئے۔
انھیں علی آباد میں آغا خان ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خاتون کی موت کی تصدیق کی، تاہم طبی امداد کے بعد خاتون کے شوہر اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منیرہ بانو کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسلام آباد روانہ کردی گئی ہے جس کے بعد اسے سنگاپور روانہ کر دیا جائے گا۔
Share on Google Plus

About GB NEWS ONE

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.