Search This Blog

ویب سائٹ برائے فروخت ہے

ویب سائٹ برائے فروخت ہے
ملین ویزیٹرز اور تمام سوشل میڈیا پروفائل اور پیچ کے ساتھ

GB

GB

Shigar

Shigar

Churkah

Churkah

منسٹر آف ایجوکیشن گلگت بلتستان اور ڈائریکٹر آف ایجوکیشن سکردو کے نام پیغام


السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

آج میں آپ لوگوں کے اس بہترین پروگرام کے زریعے سے ایک پیغام منسٹر آف ایجوکیشن گلگت بلتستان اور ڈائریکٹر آف ایجوکیشن سکردو کے نام  پیغام پہنچانا چاہتا ھوں

جناب عالی

گزارش ھے کہ موضوع کھرمنگ کمنگو کے گرلز مڈل سکول سے نہم دہم طالبات کو بوائز مڈل سکول طولتی منتقل کیا گیا ھے یہ ناقابل قبول اور سراسر زیادتی پر مبنی ھے چونکہ پہلے سے وہاں کو ایجوکیشن کا کوئی نظام ہی نہیں ھے اور اسطرح بغیر سوچے سمجھے طالبات کو اتنا دور تین کلومیٹر کے فاصلے ہر منتقل کرنا نا انصافی ھوگی ھونا تو یہ چاہئے تھا کہ اس سکول کو اپ گریڈ کر کے گرلز ہائی سکول کا درجہ دیکر اساتذہ بڑھا دیتے مگر ظلم کی انتہا دیکھئے کہ پہلے با اثر لوگوں کے خواتین ٹیچرز کو اس سکول سے ہمیشہ تبادلہ کرکے اپنے اپنے گھر کے قریب سکردو تبادلہ کیا جاتا رہا ھے اور ان کے بدلے میں قلیل تعداد میں ینگ ٹیچرز بھیجے گئے بعد میں ان کو بھی ٹرانسفر کرا کر اب شائید اکا دکا استاد رہ گئے ہیں یہ ناکافی ھے اس وجہ سے ان لوگوں نے اپنا غلطی چھپانے کیلئے اس سکول سے بجائے اساتذہ بڑھانے کے لڑکیوں کو دور دراز دوسرے گاؤں میں بہیج دیا گیا ھے لہٰذا عوام سراپا احتجاج کر رہے ھیں چند عناصر اس گرلز سکول کو بند کرنا چاہتے ھیں ھم یہاں کے نمائندہ اقبال حسن صاحب سے بھی گزارش کرتے ھیں کہ بچیوں کو واپس جلد از جلد کمنگو گرلز سکول بٹھایا جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ھوگی

ھم کویت سے آل گلگت بلتستان ایجوکیشن کمیٹی کے توسط سے مذمتی قرارداد پیش کرتے ھیں اور حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ھیں کہ جلد از جلد آرڈر واپس لیا جائے 

( حاجی افضل علی چیئرمین آل گلگت بلتستان
 ایجوکیشن کمیٹی کویت وینگ )
Share on Google Plus

About GB NEWS ONE

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.