Search This Blog

ویب سائٹ برائے فروخت ہے

ویب سائٹ برائے فروخت ہے
ملین ویزیٹرز اور تمام سوشل میڈیا پروفائل اور پیچ کے ساتھ

GB

GB

Shigar

Shigar

Churkah

Churkah

برطانوی کمپنی نے ایک ساتھ ٹماٹر اور آلو پیدا کرنے والا پودا متعارف کرادیا ہے


اگر آپ آلو پکانا چاہ رہے ہیں تو ٹماٹروں کی ضرورت تو
پڑے گی ہی اور اگر آپ کے گھر میں ایک ایسا آلو کا پودا ہو کہ جس پر ٹماٹر بھی لگتے ہوں تو اس سے بڑی سہولت اور کیا ہوگی۔
گزشتہ سال برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسے پودے پر تجربات شروع کیے جس کی جڑوں میں آلو پیدا ہوتے ہیں جب کہ اس کی شاخوں پر سرخ سرخ ٹماٹر اگتے ہیں۔ اس پودے کو ’’ٹوم ٹاٹو کا نام دیا گیا ہے کیونکہ اس سے حاصل ہونے والے آلوؤں سے فرنچ فرائی بنائیں گے جب کہ ٹماٹر کے ساتھ تازہ کیچپ بنائیں گے۔
یہ منفرد پودا ٹیریٹوریل سیڈ کمپنی نے تیار کیا ہے اور اب اس کی برطانیہ، امریکہ اور کئی دیگر ممالک میں فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
یہ پودا گملے میں بھی لگایا جاسکتا ہے جب کہ گملے سے باہر زمین میں بھی یہ خوب پھلتا پھولتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہر پودے کی پیوندکاری ہاتھ سے کی جاتی ہے اور یہ پودا 100 فیصد قدرتی ہے یعنی اسے کسی بھی جینیاتی عمل کے ذریعے تیار نہیں کیا گیا ہےاور اس پر لگنے والے ٹماٹروں اور آلوؤں کا ذائقہ بھی 100 فیصد قدرتی ہے۔

Share on Google Plus

About GB NEWS ONE

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.