Search This Blog

ویب سائٹ برائے فروخت ہے

ویب سائٹ برائے فروخت ہے
ملین ویزیٹرز اور تمام سوشل میڈیا پروفائل اور پیچ کے ساتھ

GB

GB

Shigar

Shigar

Churkah

Churkah

ایف 16 طیاروں کی فروخت پر بھارتی ردعمل پر مایوسی ہوئی: پاکستان



تجزیہ کار ظفر جسپال کہتے ہیں کہ بھارت کا ردعمل مناسب نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس حوالے سے امریکہ کے فیصلے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔


اسلام آباد نے نئی دہلی کی طرف سے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی مجوزہ امریکی فروخت کے متعلق بھارتی تشویش پر حیرت کے ساتھ ساتھ مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے ردعمل پر پاکستان کو مایوسی سے زیادہ حیرت ہوئی ہے جبکہ بھارتی  اسلحہ درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اس کا جنگی سازوسامان کا ذخیرہ پاکستان کی نسبت بہت زیادہ ہے۔
رواں ہفتے امریکی انتظامیہ کی طرف سے پاکستان کو 8 ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ امریکی دفاعی تعاون پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں میں معاون ہو گا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو پوری دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے بقول  جو ممالک اس مقصد میں پاکستان کے لیے تعاون کر رہے ہیں ان کی کوششوں کو سراہا جانا چاہیے۔
بھارت نے امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان کو ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کے فیصلے پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا تھا کہ اس کے خیال میں ان ہتھیاروں سے دہشت گردی کو ختم کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے نئی دہلی میں متعین امریکی سفیر رچرڈ ورما کو وزارت خارجہ طلب کر کے انہیں بھارتی تشیویش اور ناراضی سے آگاہ کیا۔
تجزیہ کار ظفر جسپال نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایف 16 طیارے ملنے کے بعد پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں یقیناً بہتری ہو گی تاہم  بھارت پر یہ کسی طور پر اثر انداز نہیں ہو گی۔ ان کے بقول بھارت کا ردعمل مناسب نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس حوالے سے امریکہ کے فیصلے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
امریکہ نے پاکستان کو تقریباً ستر کروڑ ڈالر مالیت کے آٹھ ایف سولہ لڑاکا طیارے اور دیگر جدید فوجی سازو سامان فروخت کرنے کی منظوری دی تھی اور پینٹاگان کے مطابق "اسلحے کی اس مجوزہ فروخت سے پاکستان کے موجودہ اور مستقبل کے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔"
Share on Google Plus

About GB NEWS ONE

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.