گوگل کو یاد ہوگا ذرا ذرا

آپ انٹرنیٹ پر جو کچھ کرتے ہیں، اس کے بارے میں گوگل شاید سب کچھ جانتا ہے۔ اسی
لیے گوگل نے جی میل اکاؤنٹ استعمال کرنے والوں کے لیے ضروری ای میل کو بہت اچھے طریقے سے ٹریک کرنے کا طریقہ گوگل نے نکال لیا ہے۔
اگر آپ کو 15 دن کے بعد کہیں جانا ہے، آپ نے ٹکٹ بک کیا ہے، تو مقررہ وقت سے پہلے ای میل سے ٹکٹ ڈھونڈنے میں گوگل آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
ان باکس میں آپ کسی ای میل کو سوائپ کر کے اسے ’سُنوز‘ پر ڈال سکتے ہیں ینعی اسے ’اونگھنے‘ کے لیے چھوڑ سکتے ہیں۔
اگر رات کے کھانے کے لیےآپ نے دوستوں کے ساتھ ریستوران کی بکنگ کی ہے، تو آپ جی میل سے کہہ سکتے ہیں کہ رات کے کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے آپ کو یاد دلا دے۔
اسی طرح گوگل آپ کی پرواز اور ہوٹل کے بارے میں آپ کو ایک دن قبل یاد دلا سکتا ہے۔
جن چھ طرح کی ای میلز کے لئے گوگل آپ کی مدد کرے گا ان میں ریستوران، کیلنڈر انوائیٹ، فلائٹ، ہوٹل، کرائے پر گاڑی لینا اور پیکیج تلاش کرنا شامل ہیں۔
جب بھی ان چھ میں سے کسی پر بھی کام کرنا ہوگا، اس سے متعلق ای میل آپ کے ان باکس میں سب سے اوپر آ جائےگی۔
ان سب کے لیے آپ کی سکرین پر ایک پاپ اپ آئے گا، تاکہ جب بھی آپ اپنے فون کو دیکھیں تو ان کے بارے میں معلومات مل جائیں۔
تاہم اس سہولت کے بدلے میں آپ کی پرائیویسی کو خطرہ ہو سکتا ہے کیونکہ گوگل کوئی فلاحی کام نہیں کر رہا ہے۔
بلکہ وہ ریستوران، فلائٹ، گاڑی کرائے پر لینا اور ٹریول کمپنیوں کے اشتہارات دکھائےگا، آپ کی طرح کے لاکھوں لوگوں کی معلومات کی بنیاد پر مارکیٹنگ کمپنیوں سے پیسے بنائے گا۔