انجمن فروغ اردو کے طرحی فی البدیہہ نعتیہ مشاعرہ نمبر 5 کے لئے میری ادنی سی کاوش بتاریخ 15 دسمبر 2013


*************************
انجمن فروغ اردو کے طرحی فی البدیہہ نعتیہ
مشاعرہ نمبر 5 کے لئے میری ادنی سی کاوش
بتاریخ 15 دسمبر 2013
مصرع طرح : ’’جاری مری زبان پہ ذکرِ رسولﷺ ہے

اخلاص ہر عمل میں ہو دیں کا اصول ہے
خامی اگر ہو اس میں عبادت فضول ہے

ہر فعل وقول میں ہو اطاعت رسول ﷺ کی
الفت کا دعوی تب ہی خدا کو قبول ہے

لکھتا رہوں میں نعتِ رسولِ حبیب ﷺ ہی
آخر کو زندگی کا مری یہ حصول ہے

اندر مرے نبی ﷺ کی محبت پنپتی ہے 
ہر مسلماں کا دل بنا اس کے ملول ہے

رحمت بنا کے بھیجے گئے ہیں جہان میں
انکار کرنے والے کی آنکھوں میں دھول ہے

لفظوں سے میرے خوشبو مہکنے لگی ہے اب
جب سے مری زبان پہ ذکرِ رسول ﷺ ہے

حاشر ﷺ پہ نفس میرا فدا ہو، تمنا ہے
جتنا بھی قطرہ خون کا گرتا ہے پھول ہے

ہوتی ہے جب بھی صلّ علیٰ کی صدا بلند
دنیا میں رحمتوں کا ہی ہوتا نزول ہے

حاصل ہو روزِ حشر، شفاعت رسول ﷺ کی
سامیؔ تری حیات کی قیمت وصول ہے

********* SaMi ***********
انجمن فروغ اردو کی انتظامیہ خصوصا منتظم اعلی عثمان جمال کی محبت وخلوص کے لئے بے حد متشکر اور سپاس گزار ہوں۔ تزئین وآرائش کا الگ سے شکریہ۔

 —