Search This Blog

ویب سائٹ برائے فروخت ہے

ویب سائٹ برائے فروخت ہے
ملین ویزیٹرز اور تمام سوشل میڈیا پروفائل اور پیچ کے ساتھ

GB

GB

Shigar

Shigar

Churkah

Churkah

تمام مسالک کے مابین بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے اور علاقے میں پرامن ماحول کے قیام کے لیے ضلعی بین المسلین و ہم آہنگی کمیٹی تشکیل ۔

ضلع سکردو میں تمام مسالک کے مابین بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے اور علاقے میں پرامن ماحول کے قیام کے لیے ڈپٹی کمشنر سکردو سید موسی رضا نے ضلعی بین المسلکی و ہم آہنگی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ تاکہ علاقے میں بہتر ماحول کے قیام کے ساتھ ساتھ ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل تعلیم و صحت کے چھوٹے بڑے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ علاقے میں تمام مسالک کے درمیان پہلے سے موجود ہم آہنگی کو بہتر کرنے سے علاقے میں سیاحت اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی مین مدد ملے گی ۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے اس سلسلے میں۲۲ رکنی ضلعی بین المسلکی و اہم آہنگی کمیٹی کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ جس میں سکردو میں قائم تمام فرقوں کے علمائے کرام ،دانشور، ادیب،صحافی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہرت یافتہ افراد شامل ہیں ۔ کمیٹی کے ان اراکین کی تشکیل سے علاقے میں امن وآمان کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع سکردو کو پورے ملک کے لیے ایک ماڈل ضلع بنانے میں مدد ملے گی ۔ اس سلسلے میں کہا ڈپٹی کمشنر سکردو نے کہا کہ سکردو بلتستان علاقے کا ایک پرامن خطہ ہے اور اس ضلع کو پرامن ضلع بنانے کے لیے علاقے کے علمائے کرام اور دانشوروں کا پہلے سے انتظامی مشینر ی کے ساتھ بہتر تعاون ہے ۔ کمیٹی کے تشکیل کے ساتھ علاقے میں بہتر ماھول کے قیام کے لیے کمیٹی کے اراکین سے مشاورتی عمل کو تیز تر کرنے مےءں مدد ملے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی اعلی حکام کی ہدایات کی روشنی میں کمیٹی کو حتمی شکل دیکر نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے ۔
Share on Google Plus

About GB NEWS ONE

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.