گلگت سکردو روڈ کو ایکسپریس وے بنائیں گے،نوازشریف

میرغضنفرنےگلگت بلتستان کے پانچویں گورنرکی حیثیت سےحلف اٹھا لیا۔تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے گورنر اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیں گے۔ماضی کی حکومتوں نے گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کیا۔
وزیراعظم نے گلگت سے سکردو تک ہائی وے بنانے اور اسے اقتصادی راہداری سے ملانے کا اعلان بھی کیا ہے۔گلگت میں گورنرگلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں میرغضنفر نے گلگت بلتستان کے پانچویں گورنرکا حلف اٹھایا۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وزیرامورکشمیر برجیس طاہراور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اراکین نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے میر غضنفر اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیں گے۔ہم نے علاقے کی قسمت بدلنے کا عزم کررکھا ہے،پہلے کسی بھی حکومت نے گلگت بلتستان پر توجہ نہیں دی۔
اس موقع پروزیراعظم نے خنجراب،سوست اور گلگت سڑک کو حویلیاں سے ملا نے اورگلگت سے اسکردو تک ہائی وے بنانے اوراسے اقتصادی راہداری سے ملانے کااعلان بھی کیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم کواپنےدورمیں ہی مکمل کریں گے۔
وزیراعظم کاکہنا تھاکہ بونجی اورداسو ڈیم کے منصوبے پرکام ہورہا ہے۔علاقے کو کراچی،لاہورسے زیادہ خوشحال بناناچاہتے ہیں۔