Search This Blog

ویب سائٹ برائے فروخت ہے

ویب سائٹ برائے فروخت ہے
ملین ویزیٹرز اور تمام سوشل میڈیا پروفائل اور پیچ کے ساتھ

GB

GB

Shigar

Shigar

Churkah

Churkah

اسلام آباد گلگت بلتستان کے معروف شاعر ذیشان مہدی کی عالمی مشاعرے میں شرکت،

اسلام آباد گلگت  بلتستان کے معروف شاعر ذیشان مہدی کی عالمی مشاعرے میں شرکت، علاقے کی نمائندگی کی۔


گذشتہ روز اسلام آباد میں ادبی تنظیم اشارہ انٹرنیشنل اور اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ مشاعرے میں گلگت بلتستان کے معروف شاعر ذیشان مہدی نے بطور مہمان شاعر شرکت کی اور اپنے خوبصورت کلام کے ذریعے دادو تحسین وصول کی۔ مذکورہ مشاعرہ بیرون ممالک میں مقیم شعراء کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی جس کی صدارت معروف ادبی شخصیت حسین سحر کر رہے تھے جبکہ پروفیسر وحید الرحمان طارق مہمان خصوصی تھے، ابوظہبی سے تشریف لائے ہوئے شاعر عبد السلام عاصم، برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے نعیم حیدر اور بارسلونا سے تشریف لائے ہوئے شاعر ارشد نذیر ساحل مہمانان اعزاز تھے۔ مشاعرے کی نظامت علی یاسر کر رہے تھے۔ ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے شعراء راحت، راجا، حسن رضا ، نسیم سحر،رفعت وحید، رخسانہ نور، عامر عامی، علی اکبر عباس سمیت دیگر شعراء نے کلام پیش کیا۔ ذیشان مہدی کو اس مشاعرے میں مہمان شاعر کے طور پر دعوت دی گئی، انہوں نے گلگت  بلتستان کے شعراء کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنی کئی غزلیں سنائی جن کو سامعین نے بے حد سراہا، مشاعرے میں شریک ادبی شخصیات نے گلگت  بلتستان میں فروغ پا رہے اردو ادب کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ گلگت  بلتستان کے شعراء مقامی زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو میں اپنے خوبصورت خیالات کا اظہار کرتے رہیں گے۔ صدر محفل حسین سحر نے کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر اشارہ انٹرنیشنل ، ادکامی ادبیات اور علی یاسر کو شاندار الفاظ میں داد دی۔
Share on Google Plus

About GB NEWS ONE

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.