Search This Blog

ویب سائٹ برائے فروخت ہے

ویب سائٹ برائے فروخت ہے
ملین ویزیٹرز اور تمام سوشل میڈیا پروفائل اور پیچ کے ساتھ

GB

GB

Shigar

Shigar

Churkah

Churkah

گلگت بلتستان: بس پر فائرنگ، چار ہلاک

گلگت بلتستان میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے بدھ کو ایک وین پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مسافر وین بسین سے گلگت شہر کی طرف آرہی تھی                                           
گلگت میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسافر وین بسین سے گلگت شہر کی طرف آرہی تھی کہ ایمپھیری کے مقام پر نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات فرقہ وارانہ ہوسکتی ہے۔
اسی دوران گلگت شہر میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے منگل کی شام کو گلگت میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دونوں فرقوں سے اپیل کی تھی کہ وہ پر امن رہیں۔
Share on Google Plus

About GB NEWS ONE

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.