Search This Blog

ویب سائٹ برائے فروخت ہے

ویب سائٹ برائے فروخت ہے
ملین ویزیٹرز اور تمام سوشل میڈیا پروفائل اور پیچ کے ساتھ

GB

GB

Shigar

Shigar

Churkah

Churkah

بولان: امام بارگاہ کے باہر ’خود کش‘ حملے میں 10 ہلاک


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان میں ایک امام بارگاہ کے باہر مبینہ خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہو گئی۔ جمعرات کو بولان کی تحصیل باگ کے علاقے گوٹھ چھالگری میں ہونے والے زور دار بم دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دس ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امام بارگاہ کے باہر موجود گارڈز نے ایک مشکوک شخص کو روکا، جس کے فوراً بعد دھماکا ہو گیا۔ علاقے میں کوئی بڑا ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو عملے اور علاقے کے لوگوں نے زخمیوں کی مدد میں مشکلات حائل ہیں۔ بلوچستان کے وزیر اعلی عبدالمالک بلوچ نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
Share on Google Plus

About Sahil Shigari

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.