Search This Blog

ویب سائٹ برائے فروخت ہے

ویب سائٹ برائے فروخت ہے
ملین ویزیٹرز اور تمام سوشل میڈیا پروفائل اور پیچ کے ساتھ

GB

GB

Shigar

Shigar

Churkah

Churkah

دیامر تانگیر میں بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل

دیامر تانگیر میں بڑے آپریشن کی تیاریاں مکمل, علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے،پولیس زرائع کے مطابق گلگت سے اضافی نفری کو بھی طلب کی گئی ہے ،ہفتے کے روز آئی جی پی ظفر اقبال اعوان نے تانگیر کا ہنگامی دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا،چھشی نالے میں پولیس چوکی پر حملے کے ملزمان کی ہرصورت گرفتاری ممکن بنانے کا حکم دیاگیاہے چھشی واقعے کے ملزموں کے خلاف ضلع دیامر میں جاری آپریشن کا جائزہ لینے آئی جی گلگت بلتستان کیپٹن(ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان تانگیرپہنچ گئے جہاں اُنہوں نے آپریشن کے لئے تشکیل دی گئی ٹیموں اُن کو فراہم کئے گئے وسائل کا جائزہ لیا اور جوانوں سے ملے۔ اس موقع پر آئی جی گلگت بلتستان نے پولیس آفیسروں اور جوانوں سے گُفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرپسندوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور پولیس جوانوں کو باندھ کر اسلحہ لوٹنے والے دہشتگردوں کو اپنے کئے کی سزا ہر طور دی جائیگی ۔اُنہوں نے کہاہے کہ جب تک ہمارا لوٹا گیا اسلحہ برامد نہیں ہوتا ہم کسی طور چین سے نہیں بیٹھ سکتے جس کے لئے ہمارا عزم مضبوط ہے ۔آئی جی نے آفیسروں اورجوانوں کو ہدیات دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری اور اسلحے کی برامدگی ہمارے لئے کُھلا چیلینج ہے اور اُس چیلنج کو پورا کرنا ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے۔اُنہوں نے ڈی آئی جی دیامر رینج عنایتُ اللہ فاروقی کو آپریشنل ٹیموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔

Share on Google Plus

About SKARCHEN gilgit baltistan

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.