اللہ تعالی حجاج بیت اللہ الحرام کے حج قبول فرمائیں، ۔


پیامِ اخوت سناتا ہے حج، سن
مساوات کا درس لاتا ہے حج، سن

نہیں فرق کوئی عرب اور عجم میں
عقیدے کا نغمہ سناتا ہے حج، سن

سبھی ایک ہی رنگ میں رنگے ہوئے ہیں
فروقاتِ ظاہر مٹاتا ہے حج، سن

گناہوں کی گٹھڑی سبھی ساتھ لے جا
گناہوں کے دھبے دھلاتا ہے حج، سن

ہے ایثار وقربانی کا درس حج میں
براہیمی سنت سکھاتا ہے حج، سن

ہے لبیک کا نعرہ ہر اک زباں پر
وہی ایک نعرہ اٹھاتا ہے حج، سن

گناہوں سے لت پت، نومیدی میں کیوں ہو!
تجھے بخشوانے بلاتا ہے حج، سن

یومِ عرفہ، 9 ذوالحجہ 1436ھ، 3 اکتوبر 2014ء

ملتمس دعا: یاسین سامیؔ۔ کویت