مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی


خبر آئی ڈی: 2918041 - جمعرات 17 ستمبر 2015 - 17:13

مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی ہے اس ہوٹل میں ایک ایشیائي ملک کے حاجی قیام پذير ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی ہے اس ہوٹل میں ایک ایشیائي ملک کے حاجی قیام پذير ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہوٹل سے ہزار افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے بعض افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، حالیہ دنوں میں مکہ مکرمہ یہ دوسرا حادثہ ہے اس سے قبل مسجد الحرام میں کرین گرنے کے حادثے میں  100 سے زائد حاجی جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔