Search This Blog

ویب سائٹ برائے فروخت ہے

ویب سائٹ برائے فروخت ہے
ملین ویزیٹرز اور تمام سوشل میڈیا پروفائل اور پیچ کے ساتھ

GB

GB

Shigar

Shigar

Churkah

Churkah

مکہ: مسجد الحرام میں کرین گرنے سے 107 افراد ہلاک


سعوی حکام کا کہنا ہے کہ مکہ میں واقع مسجد الحرام میں توسیعی منصوبے کے دوران تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی ایک کرین گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 107 ہو گئی ہے جب کہ 238 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق جب یہ حادثہ پیش آیا، اُس وقت مسجد میں بڑی تعداد میں لوگ  موجود تھے اس لیے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرین گرنے سے قبل تیز ہوائیں اور موسلادھار بارش ہوئی۔

Image copyrightEPA
Image captionعرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کرین تیز ہواؤں کی وجہ سے مسجد کی چھت پھاڑتے ہوئے نیچے آ گری

حج میں نو دِن باقی ہیں اور دنیا بھر سے لگ بھگ پانچ لاکھ کے قریب افراد سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور اِن دِنوں مکہ میں حج کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
مسلمانوں کے لیے مقدس شہر مکہ کی تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
سعودی شہری دفاع کے حوالے سے ایک اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں 18 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

Image copyrightAFP
Image captionمکہ کے علاقے کے گورنر خالد الفیصل کو مقامی انتظامیہ حادثے کے بارے میں تفصیل بتا رہی ہے

بتایا گیا ہے کہ حادثے کے مقام پر ملبے کا ڈھیر لگ گیا ہے۔ حرم شریف کے احاطے کو وسیع کرنے کا کام کئی دِنوں سے جاری ہے۔
جدہ کے اخبار ’عرب نیوز‘ کے ایڈیٹر سراج وہاب نے  بتایا ہے کہ یہ واقعہ ’’حرم شریف میں مقام ابراہیم کی پچھلی جانب لگائی گئی کرین کے گرنے کے نتیجے میں پیش آیا۔ اس سے پہلے، طوفانی ہوائیں چلیں اور تیز بارش ہوئی۔‘‘
ادھر مسجد الحرام میں توسیعی کام سے وابستہ ایک پاکستانی ٹیکنیشن، محمد طاہر جو کہ اِس حادثے کے عینی شاہد ہیں، نے بتایا کہ ابھی ہلاک ہونے والوں کی شہریت کا پتا نہیں چلا۔

Image copyrightAFP
Image caption’تیز ہوا اور شدید بارش کے نتیجے میں کرین گرنے کا حادثہ رونما ہوا‘

طاہر نے بتایا کہ یہ ’ماسٹر کرین‘ صفا اور مروا کی طرف حرم سے باہر نصب تھی، جس کی لمبائی 300 سے 400 میٹر تھی۔
اُنھوں نے بتایا کہ طوفانی بارش کے باعث ماسٹر کرین کا توازن بگڑا اور وہ حرم شریف کے اندر طواف کرنے والے نمازیوں پر گری، جس سے یہ اموات واقع ہوئیں۔

Image copyrightAFP
Image captionمکہ میں بلند و بالا ہوٹلوں اور دیگر کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے

جدہ میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل، آفتاب احمد کھوکر نے اردو سروس کو بتایا ہے کہ کسی پاکستانی حاجی کی ہلاکت کے بارے میں ’ابھی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ملی‘۔
اُنھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے واضح ہدایات مل چکی ہیں کہ جتنی امداد ممکن ہو کی جائے اور اس مقصد سے وہ جدہ سے مکہ جا رہے ہیں۔


Share on Google Plus

About GB NEWS ONE

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.