Search This Blog

ویب سائٹ برائے فروخت ہے

ویب سائٹ برائے فروخت ہے
ملین ویزیٹرز اور تمام سوشل میڈیا پروفائل اور پیچ کے ساتھ

GB

GB

Shigar

Shigar

Churkah

Churkah

عرب دنیا پاکستان کو کیا سمجھتے ہیں؟

کراچی (جی بی نیوز ون ) فلسطینی نژاد عرب صحافی اور الجزیرہ کے نمائندے عبدالرحمان مطہر نے کہاہے کہ عرب دنیا ہر مشکل میں پاکستان کی طرف دیکھتی ہے۔ جی بی  نیوز ون کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری مسلم دنیا میں واحد ایٹمی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب دنیا مسلمان ملک ہونے کے ناطے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے، عرب چاہتے ہیں کہ پاکستان آگے بڑھ کر مسلم امہ کی سربراہی کرے۔ ان کے بقول پاکستان نہ صرف ایٹمی طاقت ہے بلکہ اس کے پاس جدید ترین میزائل، ڈرون ٹیکنالوجی اور دنیا کی بہترین اور مسلم دنیا کی سب سے طاقتور فوج بھی ہے،۔ یمن کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ حوثی باغیوں نے تمام فریقوں کے اتفاق سے ہونے والے معاہدے کی پاسداری نہیں کی اور غیر مسلح ہونے کے بجائے دو سالوں میں ہتھیار جمع کر کے قریہ قریہ اور شہر شہر پر قبضہ کرنا شروع کردیا جس کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسے حالات میں پاکستان سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجتا ہے تو عرب دنیا اسے مثبت نظر سے دیکھے گی۔

Share on Google Plus

About GB NEWS ONE

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.