Search This Blog

ویب سائٹ برائے فروخت ہے

ویب سائٹ برائے فروخت ہے
ملین ویزیٹرز اور تمام سوشل میڈیا پروفائل اور پیچ کے ساتھ

GB

GB

Shigar

Shigar

Churkah

Churkah

گینگنم اسٹائل گانے نے یوٹیوب کو بھی شکست دے دی

 جنوبی کورین سنگر سائی کے گینگنم اسٹائل گانے نے نہ صرف مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے بلکہ انٹرنیٹ پر اسے اتنی بار دیکھا گیا کہ یوٹیوب انتظامیہ چکرا کر رہ گئی۔سائی کے گینگنم اسٹائل گانے کو  انٹرنیٹ پر اتنا زیادہ دیکھا گیا کہ یوٹیوب کے سسٹم کی گنتی ہی ختم ہوگئی اور انتظامیہ کو اعداد و شمار اپڈیٹ کرنا پڑگئے۔ یوٹیوب انتظامیہ کے مطابق گینگنم اسٹائل گانے کو اب تک 2 ارب 15 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جو دنیا کی آبادی کے ایک تہائی کے برابر ہے جب کہ ان میں سے بہت سے لوگوں نے اس گانے کو ایک سے زائد بار بھی دیکھا۔یو ٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ کسی ویڈیو کو اس قدر دیکھا جائے گا کہ ہماری گنتی ہی ختم ہو جائے گی، ہمارے انجینئیرز نے فوری  طور پر اس مسئلے کی نشاندہی کی اور ہمیں اپنا سسٹم اپ گریڈ کر کے 32 بٹ عددی نظام سے 64 بٹ عددی نظام پر منتقل کرنا پڑا۔واضح رہے کہ جنوبی کورین گلوکار سائی کا مشہور گانا گینگ نم اسٹائل 2 سال قبل ریلیز ہوا تھا لیکن اس کی مقبولیت میں آج بھی کوئی کمی نہیں آئی  اور  سائی کا کہنا ہے کہ اب اسے ڈر ہے کہ شاید گینگ نم جیسی مقبولیت دوبارہ کسی اور گانے سے حاصل نہ کر پائیں۔
Share on Google Plus

About GB NEWS ONE

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.